ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایودھیا پر فیصلے کو لے کر 17 نومبر کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ

ایودھیا پر فیصلے کو لے کر 17 نومبر کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ

Mon, 11 Nov 2019 18:58:22    S.O. News Service

نئی دہلی،11نومبر(آئی این ایس انڈیا)ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر 17 نومبر کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ ہوگی۔سنی وقف بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا کہ اس اجلاس میں مسلم فریق بحث کرے گا کہ انہیں ایودھیا پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی عرضی داخل کرنی ہے یا نہیں۔دراصل، کورٹ کے فیصلے کے بعد سنی وقف بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی نے کہا تھا کہ وہ فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اس سے مطمئن نہیں ہیں،جس سے اشارے مل رہے تھے کہ سنی وقف بورڈ فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر سکتا ہے۔اسی پرغوروفکرکرنے کے لئے 17 نومبر کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ ہوگی۔


Share: